24 اکتوبر 2013 - 20:30
جمہوریت اورعوامی حقوق کے یورپی دعوے فریب اور جھوٹ

شام نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو چاہئیے کہ وہ جمہوریت اور عوامی حقوق کے دعووں کی بجائے دھشتگردوں کے ہاتھوں شامی عوام کے قتل عام کو روکے۔

ابنا: شام نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو چاہئیے کہ وہ جمہوریت اور عوامی حقوق کے دعووں کی بجائے دھشتگردوں کے ہاتھوں شامی عوام کے قتل عام کو روکے۔مھر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کی وزارت خارجہ نے کل ایک بیان جاری کر کے کہا کہ شامی عوام اس ملک میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہیں اورشامی عوام کو ہی اپنےرہنماوں کے انتخاب کا حق حاصل ہے اور وہ کسی بھی غیر ملکی کو یہ حق نہیں دیں گے کہ وہ ان کی جگہ حکومت تشکیل دے یا اس حوالے سے مداخلت کرے۔شام کی وزارت خارجہ نےاس بیان میں وضاحت کی کہ شام موجودہ بحران کوشامی عوام کے حق حاکمیت اورغیر ملکی مفادات اور مداخلت کے بغیر بات چیت کے ذریعے حل کرنے سے متعلق اپنے وعدے پر کاربند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲